گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی) گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی۔۔۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں رات کے وقت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، مری، گلیات ، راولپنڈی، لاہور اور میانوالی میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت ، کرم ، مانسہرہ ، بالا کوٹ، پشاور اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close