ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی29جون کو منائی جائیگی، پہلا ملک جس نے اعلان کردیا

دبئی (پی این آئی) فلکیات کے مرکز کے مطابق اسلامی مہینے ذوالحجہ کے آغاز کا اشارہ دینے والا ہلال کا چاند اتوار کو خود مختار ریاست برونائی میں نظر نہیں آیا اس لیے برونائی میں عید الاضحیٰ کا پہلا دن جمعرات 29 جون کو منایا جائے گا۔

یوم عرفہ جو اسلام میں مقدس ترین سمجھا جاتا ہے 28 جون بروز بدھ کو ہوگا۔ آج دنیا کے کئی ممالک میں ذی الحج کا چاند دیکھا جا رہا ہےتاہم انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق بہت سے ممالک ذوالحجہ کے مہینے کے آغاز اور عید الاضحی کے جشن کا تعین کرنے کے لیے چاند دیکھنے پر انحصار کرتے ہیں۔ وہ اپنی اپنی رویت کمیٹیوں یا تنظیموں کی پیروی کرتے ہیں جو اپنے متعلقہ ممالک میں ہلال کے چاند کی رویت کی تصدیق کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ان ممالک میں ملائیشیا، انڈونیشیا، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، سلطنت عمان، سلطنت مراکش، موریطانیہ اور ترکی اور افریقہ کے بیشتر غیر اسلامی ممالک بھی شامل ہیں۔اماراتی فلکیات کے مرکز کے مطابق 18 جون بروز اتوار کو چاند نظر آنا کسی بھی طرح سے ممکن نہیں ہے ۔ توقع ہے کہ کئی ممالک میں 20 جون بروز منگل کو یکم ذوالحجہ اور 29 جون بروز جمعرات کو عید الاضحیٰ کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close