شاہد خاقان عباسی کو منانے کیلئے خود نواز شریف نے رابطہ کرلیا، کیا دعوت دی؟

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کر کے تحفظات دور کرنے کیلئے لندن آنے کی دعوت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی پارٹی سے اختلاف کے باعث جنرل کونسل اجلاس میں نہیں پہنچے تھے جس کے بعد پارٹی قائد نے ان سے رابطہ کیا ، دوسری جانب مفتاح اسماعیل بھی دعوت کے باوجود جنرل کونسل اجلاس میں نہیں گئے۔ دریں اثناسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے پراختلافات کے باعث سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، انہوں نے سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان کا موقف تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں لیکن پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close