فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ آسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔۔۔۔عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔۔۔۔

عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کر دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close