مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان کا سیاسی مستقبل، خواجہ آصف نے اشارے دے دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، انہیں پارٹی میں آکر اپنا موقف رکھنا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے متعلق اظہار خیال کیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی نے وزیر خزانہ بنایا تھا، جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میری بہت سی باتیں پارٹی تسلیم نہیں کرتی، ان کو دل سے نہیں لگانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close