کراچی (پی این آئی) سمندری طوفان پاکستان کو بچا کر نکل گیا لیکن بھارت میں تباہی مچا دی ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی سے تباہی کے خطرات ٹل گئے ہیں تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان نے کیٹی بندر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور کچھ اور سندھ کے بارڈر پر کیٹگری ون طوفان کی طاقت سے لینڈ فال کیا۔۔۔۔ جس کے نتیجے میں ٹھٹہ، بدین اور سجاول کی ساحلی پٹی پر ہلکی تیز بارش اور تیز ہواؤں کے علاوہ سنگین اثرات نہیں پڑے البتہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔۔۔۔
اس حوالے سے این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔ این ڈی ایم اے حکام کے مطابق نقل مکانی کرنے والے مزید کچھ وقت کیمپوں میں گزارنا ہوگا، طوفان کے باعث 81 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بھی پیش گوئی کے مطابق بارشیں نہیں ہوئیں، طوفان کمزور پڑنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔۔البتہ سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں تباہی مچا دی۔۔۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے گجرات میں 527 سے زائد درخت جڑ سے اُکھڑ گئے جبکہ 3 ہزار 672 سے زائد بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔۔۔۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے کھمبے گرنے سے گجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ سیکڑوں ٹرینوں کو 18 جون تک منسوخ کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہو کر 105 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔۔۔۔طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں