برسلز(آئی این پی)پاکستانی طلبہ نے ایک بار پھر یورپی یونین کے اسکالرشپ پروگرام میں سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کرلیں ۔ یورپی یونین نے اپنے آفیشل ٹوءٹر پر بتایا کہ عالمی سطح پر پاکستان نے ایک دفعہ پھر سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کرلی ہیں ۔ یورپی یونین کے اسکالرشپ پروگرام ایراسمس منڈس کے تحت 143 ممالک کے 835 طلبا و طالبات کو اسکالرشپس دی گئی ہیں ۔
پاکستان نے 192 اسکالرشپس کے ساتھ بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس نے 174 اسکالرشپس حاصل کیں ۔ بنگلہ دیش 140 اسکالرشپس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، میکسیکو 118 جبکہ نائیجیریا کے طلبہ نے 109 اسکالرشپس حاصل کیں۔۔۔۔






