سمندری طوفان بپرجوائے پاکستان سے کب ٹکرائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی (پی این آئی)سمندری طوفان کے دو سے چھ گھنٹے میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔ کراچی میں طوفان کے اثرات نمایاں، موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بارش بھی زور پکڑ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بپر جوئے مزید شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا، سمندی طوفان ٹھٹہ سے 210 جبکہ کیٹی بندر سے 145کلومیٹر دور ہے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنی شروع ہوگئیں، مختلف علاقوں میں بارش کا زور جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close