محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز :ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر ، پنجاب ، اسلام آباد ،گلگت بلتستان، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی بلوچستان اور سندھ میں آندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری / موسلادھار بارش کا امکان۔

زیریں سندھ میں شدید آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر شدید سے شدید ترموسلادھار بارش کا امکان ۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ/آندھی چلنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: جوہر آباد 18، مری 17، راولپنڈی (چکلالہ10)، لاہور( ائیر پورٹ 05، سٹی 02)، نارووال 04، اسلام آباد ( ائیرپورٹ 04)، بھکر 03، حافظ آباد 02، خیبر پختونخوا: کاکول 18، دیر ( زیریں 15، بالائی 02)، بنوں 13، ڈی آئی خان (سٹی 13، ائیرپورٹ 05)، سیدو شریف 03، کشمیر : مظفرآباد ( ائیرپورٹ 12، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ 09، راولاکوٹ 08، کوٹلی 01، گلگت بلتستان : چلاس 08، اسکردو 04، استور 02، گلگت01 ، سند ھ :ٹھٹھہ04،بدین ، چھور 01،کراچی (گلشن حدید،یونیورسٹی روڈ)میں 01 اوربلوچستان: قلات میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت، دالبندین44، بھکراور سبی میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close