کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل، یونیورسٹیاں بند، امتحانات ملتوی، سمندری طوفان کراچی سے کتنا دور؟

کراچی (پی این آئی) بحیرہ عرب کا سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 355 کلو میٹر دور ہے۔۔۔۔ محکمۂ موسمیات کے ماہرین مطابق سمندری طوفان آج رخ بدلتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔۔۔۔ سمندری طوفان کل 15 جون کی دوپہر یا شام پاکستان میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کو درپیش سمندری طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کمشنر کراچی کے حکم پر پر شہر بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔۔۔

۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ اردو میں تمام کلاسیں، امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔۔۔۔کراچی یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل اور امتحانات معطل کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے حکام کے مطاق انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت آج 14 جون اور کل 15 جون کو ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے ان پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔۔ اس حوالے سے کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ کے تحت 14 اور 15 جون کو ہونے والے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی کیے گئے ان پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close