استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت؟ شاہد خاقان عباسی نے سوال پر حیران کن جواب دیدیا

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے استحکام پاکستان پارٹی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پارٹی کا ملکی سیاست پر اثر پڑا تو وہ منفی ہی ہو گا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بجٹ کوئی بھی بنا سکتا ہے، پیسے ادھار لیں اور بجٹ بنا لیں۔

 

 

 

 

 

ملکی سیاست پر اول تو استحکام پارٹی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اگر پڑا تو منفی ہی ہو گا۔ حکومتی پرفارمنس کے بارے میں عوام الیکشن والے دن بتائیں گے، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے تو نیب کو معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ چار سال سے عدالت آ رہا ہوں ، ابھی تک کیس چلا ہی نہیں۔ میرے خلاف الزام لگایا گیا تو کیس چلائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیب کو ختم کر دیا جائے، یہ ادارہ ہو گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close