پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے ملٹری کورٹس کے قیام کی کھل کر مخالفت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کے قیام کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔

 

 

 

 

ماضی میں فوجی عدالتوں کے قیام کے نتائج مثبت نہیں رہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہیے لیکن اس کے لیے ملٹری کورٹس کا قیام ضروری نہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ تمام شرائط پوری کرنے کے باجود آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا، بظاہر لگتا ہے کہ یہ معاہدہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں