پی ٹی آئی کی 2 اور اہم ترین وکٹیں گر گئیں

سرگودھا (پی این آئی) فیصل فاروق چیمہ اورعلی عزیزجی جی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ علی عزیز جی جی نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات کی ایک بارپھرمذمت کرتاہوں،ان واقعات میں ملوث عناصرکوقانون کےمطابق سزادی جائے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ اورکراچی سے علی عزیزجی جی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ ویڈیو پیغام میں فیصل فاروق چیمہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد کریں گے۔ کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما علی عزیزجی جی نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بریک لینا چاہتاہوں،فیملی کووقت دیناچاہتاہوں۔علی عزیزجی جی نے کہا کہ 9مئی کےواقعات کی ایک بارپھرمذمت کرتاہوں،ان واقعات میں ملوث عناصرکوقانون کےمطابق سزادی جائے۔ واضح رہے کہ سردار تنویرالیاس،محمودمولوی،فردوس عاشق اعوان، فوادچودھری،عمران اسماعیل،عامرکیانی،علی زیدی، فیاض الحسن چوہان اوردیگر بھی تحریک انصاف کو خیرباد کر چکے ہیں۔

 

 

 

ادھر پنجاب کے اہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے تیارہیں ،اورعام انتخابات سے قبل شمولیت اختیارکریں گے۔صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے آصف زرداری کی حکمت عملی سماء سامنے لے آیاجنوبی و سینٹرل پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں سے پیپلز پارٹی کے رابطے جاری ہیں پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں کے چشم و چراغ عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے لغاری خاندان دریشک خاندان مخدوم خاندان لنگاہ، جاٹ،جتوئی،وٹو،بلوچ،مرائے،ممدوٹ سمیت اہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ بننے کےلیے رابطہ میں ہیں ،اس طرح سنٹرل پنجاب سے ٹوانہ ،مہر،جٹ،کشمیری راجپوت سمیت اہم خاندان شامل ہیں۔ذارائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ان اہم سیاسی خاندانوں کو پنجاب کی پارٹی میں اہم عہدے بھی دئیے جائیں گے، ماضی میں ان اہم سیاسی خاندانوں کا پنجاب کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں