مریم نواز کا نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا۔

 

 

اتوار کو شجاع آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے سوچا کہ وہ افواج پاکستان کو جھکالے گا، مگرچال الٹی پڑگئی اور اب وہ 9 جون کو یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے ملاقاتوں کی بھیک اور معافیاں مانگ رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ خود پر برا وقت آیا تو کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر انہیں بس کے نیچے پھینک دیا، 9 مئی کے سانحے سے تکلیف تو بہت ہوئی لیکن اچھا ہوا ملک کا دشمن پہچانا گیا ، فتنہ و فساد کا چیپٹر ختم ہوا ، اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ جو ہاتھ ملک تعمیر کرتے ہیں وہ ملک میں توڑ پھوڑ نہیں کرتے ، بلکہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کو توڑ دیتے ہیں ، نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو شجاع آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں سونے کا تاج پہنایا گیا اور انہیں روایتی چادر بھی پہنائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close