وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف حکومت پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان تمام منصوبوں پر کام روکا جو چین کے تعاون سے شروع کیے گئے تھے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کے وسیع تر مفاد میں سی پیک منصوبہ شروع کیا تھا لیکن سابق حکومت نے اس منصوبے کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی ، نواز شریف کے دور میں ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا لیکن بدقسمتی سے منصوبوں پر کام بند کروا کر ہم پر نیب کے کیس بنائے گئے، مسلم لیگ ن سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کا بدلہ لیا گیا۔

انہوں نے کہ پی ٹی آئی والے جب تک حکومت میں تھے انہوں نے سیاسی مخالفین کو بد ترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا اور جب یہ لوگ حکومت سے باہر نکلے تو انہیں نے سانحہ نو مئی کردیا، اس روز ملک میں جو کچھ ہوا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، ملک میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بہت کچھ ہوتا رہا ، پیپلزپارٹی کے قائد کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ، ن لیگ کی قیادت کو زبردستی جلا وطن کیا گیا لیکن کبھی کس جماعت کے کارکنوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے اور نہ ہی شہداء کی یاد گاروں کا نقصان پہنچایا ، ان مجرمانہ اور شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث تمام افراد کو سزا ضرور ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close