استحکام پاکستان پارٹی میں کن لوگوں کو شامل کیا جائیگا؟ عون چوہدری نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری نے سیاسی جماعت کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھنے سے متعلق وضاحت کی ہے۔

 

 

 

 

چند روز قبل جہانگیر ترین نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل زیادہ تر رہنما وہ ہیں جو یا تو ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ رہے ہیں یا پھر انہوں نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کی ہیں۔ عون چوہدری کا کہنا تھا جو پاکستان کے موجودہ حالات ہیں بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک میں پچھلے کچھ مہینوں سے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔عون چوہدری کا کہنا تھا جو سیاسی جماعت ہم نے خود بنائی تھی اور پھر بعد میں ہم اس سے اسی لیے نکل بھی گئے کیونکہ اس میں حقیقی لوگوں کی مزید گنجائش باقی نہیں رہی تھی۔ان کا کہنا تھا ہماری سیاسی جماعت کا نام بھی اسی لیے استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا کیونکہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

 

 

 

بس کر دیا جائے اب اس نفرت کی سیاست کو اور جس طرح سے گزشتہ ایک سال میں ذاتیات اور دشمنیوں کا ماحول بن گیا ہے، سیاست میں ایسا پہلے تو کبھی نہیں دیکھا تھا۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا عوامی مقامات پر آپ کیسے لوگوں کو برا بھلا کہہ سکتے ہیں، بچوں اور نوجوانوں کو ایسا سکھا دیا گیا ہے، ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close