پی ٹی آئی ضلع چکوال کا صدر کس کو بنا دیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

چکوال(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے علی ناصر بھٹی کو پی ٹی آئی ضلع چکوال کا صدر نامزد کردیا ہے اور اس حوالے سے پارتی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

 

 

 

پی ٹی آئی ضلع چکوال کے سابق صدر پیر وقار حسین کرولی نے ایک پریس کانفرنس نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد یہ اہم عہدہ خالی آرہا تھا جس پر پارٹی نے2013کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے رہنما علی ناصر بھٹی کو ضلعی صدر نامزد کیا ہے۔علی ناصر بھٹی 25مئی کے لانگ مارچ میں بھی گرفتار ہوئے تھے اور کئی روز جیل میں رہنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر رہا ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close