عمران خان نے اپنی حکومت کی شروعات کی بڑی غلطی تسلیم کر لی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ میں نے غلطی کی، مجھے شروع میں ہی الیکشن کروا دینے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری کمزور اتحادی حکومت میں یہ صلاحیت نہیں تھی کہ وہ طاقتور کو قانون کے نیچے لاتی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے، صرف فرعون ایسی حرکتیں کرتا تھا۔ لوگوں کے اوپر دہشت پھیلانے کیلئے جو آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں ساری قوم کو یہ کہنا چاہتا ہوں اور پی ڈی ایم والے بھی سن لیں کہ جو ظلم آج ہمارے پر ہو رہا ہے کہ کل آپ پر بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا جب انصاف کے تمام اداروں کو جب ایک پارٹی کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ آپ اس کے بنیادی حقوق چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ کو کوئی سنتا ہی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ الیکشن ہوں گے، لیکن حکومت سنتی ہی نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نئی پارٹی میں ہم نے اپنے بڑے اچھے اچھے 27 سال پرانے لوگ بھیج دیے، حکم کریں اور بھی بھیج دیں گے لیکن اس سے ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری تحریک انصاف کی تحریک تھی اور انصاف آئے گا تو ملک ٹھیک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا جو سارا تجربہ تھا میں نے مغرب کو دیکھا وہاں کیوں لوگ جاتے ہیں نوکریوں کیلئے، کیونکہ وہاں خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انصاف کا نظام میرے حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وہاں یہ حرکت نہیں ہو سکتی جو پاکستان میں ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کو بتانا چاہتا ہوں کہ غریب طبقے کو کس طرح ظلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کیلئے کوئی حفاظت کرنے والا نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ جو شخص ستائیس سال سے جدوجہد کر رہا ہے کہا وہ ڈیل کرے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ میرے ضمیر کی کیا قیمت ہے؟، انہوں نے کہا کہ میں طاقتور کو قانون کے نیچے لانا چاہتا ہوں، لیکن ایک کمزوری اتحادی حکومت میں یہ طاقت نہیں ہوتی کہ وہ طاقتور کو قانون کے نیچے لا سکے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے غلطی یہ کی کہ مجھے شروع میں ہی الیکشن کروا دینے چاہیے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ جس طرح کی حرکتیں میرے لوگوں کے ساتھ ہو رہی ہیں، وہ آزاد معاشرے میں نہیں ہوتیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بحالی کا طریقہ کار بھی بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کیلئے منتیں کر رہے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی پاس 2 سو ارب ڈالر ہیں، وہ لوگ ہمیں یہاں سے نکال سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ باتیں کی جا رہی ہیں کہ شاہ محمود قریشی میرے پاس مائنس ون فارمولا لے کر آئے۔ میں بتا دوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close