مردان (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جیل سے تھوڑی دیر کی رہائی اور دوبارہ گرفتاری کے درمیان میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس نے 9 مئی کو شرپسندی اور توڑپھوڑ کی ہے ہم ان کے ساتھ نہیں کھڑے کیوں کہ یہ پارٹی کی پالیسی نہیں ہے، جنہوں نے اس دن توڑ پھوڑ کی میں سمجھتا ہوں انہوں نے ملک کا نقصان کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ تحریک انصاف 27 سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے اور عمران خان ہمیشہ رول آف لاء کی بات کرتے ہیں، آئین و قانون کی فتح ہوگی اور عمران خان دوبارہ وزیراعظم پاکستان ہوں گے، میں عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں۔بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت مردان سے رہائی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے، علی محمد خان کو چوتھی مرتبہ گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بے گناہ قرار دیکر بری کردیا تاہم باہر نکلتے ہی پانچویں مرتبہ انٹی کرپشن یونٹ نے گرفتار کرلیا اور اس بار علی محمد خان کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کا نام اینٹی کرپشن کے مقدمے میں بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز پولیس علی محمد خان کو پشاور ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرکے مردان لے گئی تھی، تھری ایم پی کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پشاور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنرپشاور کے پاس ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کے بعد جب سینٹرل جیل پشاور سےعلی محمد خان کو رہا کیا گیا تو مردان پولیس نے انہیں جیل کے احاطے سے دوبارہ تحویل میں لے لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں