پٹرول کی قیمت میں 100روپے کی کمی ؟ن لیگی سینئر رہنما نے حکومت کا سرپرائز پہلے ہی دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، ن لیگی سینئر رہنما نے حکومت کا سرپرائز پہلے ہی دے دیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر و مرکزی رہنما نہال ہاشمی نےحکومت کا سرپرائز پہلے ہی عوام کو دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 100روپے لٹر سے بھی کم ہونے جارہی ہے ۔ نہال ہاشمی نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف آئے گا لگ پتا جائے گا،

جب نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے تو پٹرول کے ساتھ ساتھ سب چیزیں سستی ہونگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close