وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، ڈالر جلد اپنی اصل قیمت پر واپس آجائے گا، مہنگائی سے پسے طبقات زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے،ہمارا ہدف استحکام اور ترقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے رپورٹ پیش کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں گراوٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، ڈالر جلد اپنی اصل قیمت پر واپس آجائے گا، بلوم مبرگ کے مطابق ڈالر کی ویلیو 245ہونی چاہیے، لوگ گھبرا کر ڈالر اور سونا ذخیرہ نہ کریں۔حکومت نے 6 ارب 50کروڑ ڈالر قرض واپس کیا، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.29 فیصد رہی، ہمارا جی ڈی پی گروتھ کا ہدف ساڑھے 3فیصد ہے۔ہم زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں، ایران اور روس کے ساتھ تجارت سے ایکسپورٹ بڑھے گی، سیاست نہیں ریاست بچاؤ بیانیئے کی خاطر غیرمقبول فیصلے کرنا پڑے۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، معیشت کی گراوٹ کا عمل رک گیا ہے، اب ہمارا ہدف استحکام اور ترقی ہے۔گزشتہ حکومت کے 6.1 فیصد ترقی صرف دعوے تھے۔ گزشتہ حکومت میں شرح سود 7سے 14فیصد پر چلا گیا۔مہنگائی سے پسے طبقات زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔2013 میں جب حکومت سنبھالی تو 18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی،ملک کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں 2017 میں پہنچ چکا تھا۔ نواز شریف کے دور میں اسٹاک مارکیٹ 100 بلین عبور کر چکی تھی،2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت بن چکی تھی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 2018 میں تجارتی خسارہ 30 سے 39 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا،گزشتہ دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 اعشاریہ 7 فیصد تھا،گزشتہ دور میں گردشی قرضہ 1140 ارب سے 2467 ارب تک پہنچ گیا۔نواز شریف کے دور میں آئی ایم ایف پروگرام وقت پر ختم ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close