جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کر لیا گیا، عون چوہدری نے نام بتا دیا

شلاہور (پی این آئی) جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے نئی سیاسی جماعت کا نام بتا دیا عون چوہدری کے مطابق جہانگیرترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام ’’ استحکام پاکستان پارٹی‘‘ فائنل کیا گیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ آج ہونیوالے عشائیہ میں تمام پارٹی ممبران کو نام بتا دیا جائے گا۔

دوسری جانب مزید سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، جن میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی، ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی، پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی ترین گروپ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close