سستا تیل آنے کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی تیل کے پاکستان آنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔جیسے روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

مصدق ملک نے کہا آج یا کل تک روس سے جہاز آ جائے گا۔قبل ازیں وزیرِ مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستا خام تیل آ رہا ہے، پاکستان روس اور سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے۔روس کی نجی شپنگ کمپنی کے جہاز کی کراچی پورٹ آمد پر تقریب کا انعقاد پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث روس سے سستا تیل پاکستان آئے گا، دنیا پاکستان کو تجارت میں آگے دیکھنا چاہتی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ منڈیوں تک آسان رسائی نہ ہونے کے باعث نصف پھل ضائع ہو جاتے ہیں، ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی ون کوریڈور بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے وسط ایشیا ممالک سے دوستی مزید بڑھائیں، پاکستان وسط ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانے جا رہا ہے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ 10 ارب ڈالر کی ریفائنری میں سرمایہ کاری کا اعلان جلد ہوگا۔علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان مستقل تجارتی رابطہ خوش آئند ہے ۔جب کہ ایک بیان میں مصدق ملک یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کہ روسی تیل کی آمد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ں مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ہی قیمت کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روسی تیل 2 ہفتے میں پاکستان پہنچے گا، جس کے آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close