ویڈیو بنانے والے لڑکے نےساری باتیں جنرل باجوہ کے سامنے نہیں کیں بلکہ۔۔۔ منصور علی خان کا وائرل ہونیوالی ویڈیو سے متعلق بڑا انکشاف

لاہور(پی این آئی)فرانس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ نا خوشگوار واقعہ پیش آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ۔

 

 

 

 

اس حوالے سے معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے بتا یا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے سابق آرمی چیف نے کسی قسم کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔ان کا کہنا تھاکہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ ان کا چھوٹا بیٹا اور بہو بھی ساتھ تھی ۔دونوں بچے گاڑی لینے گئے ہوتے تھے اور اسی دوران لڑکے نے آ کر ویڈیو بنانا شر وع کردی ۔اس وقت جنرل باجوہ نے سوچا کہ اس شخص کی ویڈیو بنانی چاہیے لیکن پھر ایسا نہیں کیا کیونکہ ایسا کرنے سے معاملہ بڑھ جانا تھا ۔منصور علی خان نے بتا یا کہ ویڈیو بنانے والے لڑکے نے ساری باتیں جنرل باجوہ کے سامنے نہیں کیں بلکہ زیادہ تر باتیں بعد میں ایڈٹ کر کے ڈالی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close