پیٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ۔۔ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے راستے کی بندش کے باعث گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر کو کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے کی گزشتہ 3 روز سے بندش کے باعث آئل ٹینکر کنٹریکٹرایسوسی ایشن نے کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا۔

 

 

 

 

 

آئل ٹینکرایسوسی ایشن کاکہناہے کہ گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی،روڈ کلیئرہونے تک سپلائی کو مکمل بند رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close