لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی۔ن
جی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، ملتان اور بہاولپور میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے،رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، ادھر کشمیر ،گلگت بلتستان اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے،لاہور اور کراچی 36 جبکہ پشاور میں درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے،اسی طرح کوئٹہ 34 ، فیصل آباد35 اور ملتان میں پارہ 34 ڈگری سنٹی گریڈتک جا سکتا ہے ،سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور مٹھی میں 44 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں