جی ایچ کیو حملہ کیس، پولیس کو “پنڈی کے راجے” کی تلاش

راولپنڈی (پی این آئی) 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کیس میں راولپنڈی پولیس کو پنڈی کے راجے کی تلاش ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔۔۔۔۔ راولپنڈی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت گھر پر موجود نہیں تھے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب ہیں، تھانہ آر اے بازار پولیس نے راجہ بشارت کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا لیکن متعدد چھاپے مارے جانے کے باوجود ابھی تک راجہ بشارت راولپنڈی پولیس کے ہاتھ نہیں آ سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close