اسحاق ڈار نے ای سی سی اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا، 22 کون سے بڑے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی؟

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاسز کیلئے ریلیف کے سامان کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے،وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ ،حیدر آباد سکھر موٹروے کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کے اجرا ء کی منظوری دی جائیگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاسز کیلئے ریلیف کے سامان کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے،وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ ،حیدر آباد سکھر موٹروے کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کے اجرا ئ،وزارت صحت کی نئی 54 ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری زیر غور آئیگی۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت اطلاعات کی 2 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کوزارت داخلہ کی 47 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ پر غور ہوگافرنٹئیر کانسٹیبلری کیلئے فنڈز کے اجرا ء اورہوا بازی ڈویژن کیلئے 83 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں