سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس منعقد ہوا – پنجاب کابینہ نے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد منصوبوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی منظوری دی-

اجلاس میں پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی- ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پنشن کی فوری ادائیگی یقینی ہو سکے گی اورجب تک پنشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پنشن ملتی رہے گی-اجلاس میں پنجاب میں سڑکوں کوٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا -فیکٹریوں سے نکلنے والے بڑے ٹرالر کے وزن کو باقاعدہ چیک کیا جائے گااورزیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا-کابینہ نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موٹر وہیکل رولز1969 میں ترمیم کی منظوری دے دی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پر عملدرآمد کے لئے صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کو ذمہ داری تفویض کر دی -محسن نقوی نے تمام محکموں کو سرکاری ملازمین کی ترقی کے کیسز جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک بھی حقدار سرکاری ملازم ترقی سے محروم نہیں رہنا چاہیے – میں خود سرکاری ملازمین کی پروموشن کیسز کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں -اجلاس میں پنجاب میں پیراپلیجک ری ہیبلیٹیشن سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی-

پنجاب کے 5 شہروں ملتان، تونسہ، لاہور، فیصل آباد اور واہ میں مفلوج ہونے والے مریضوں کی بحالی کے لئے خصوصی سنٹرز بنائے جائیں گے اورمفلوج مریضو ں کو ضروری میڈیکل آلات بھی دیئے جائیں گے -نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سموگ پر قابو پانے کے لئے جامع پلان طلب کر تے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ماحولیات آئندہ کابینہ اجلاس میں انسداد سموگ کے حوالے سے حتمی پلان پیش کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں اکبر چوک لاہور پر فلائی اوور پراجیکٹ کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی-اجلاس میں پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سنگل یوز پلاسٹک پراڈکٹ کے استعمال) کے قوانین 2023 کی منظوری دی گئی – اجلاس میں محکمہ قانون و پارلیمانی امور کے ایڈ منسٹریٹر جنرل اینڈ آفیشل ٹرسٹیز، پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی-کابینہ نے ریونیو موبلائزیشن سٹریٹجی پلان برائے مالی سال 2023-24 تا 2025-26 کی منظوری دی -اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے چوتھے اجلاس اور کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈ ر کے 5 ویں اور 6 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی-

اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close