لاہور (پی این آئی) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ریلیف دینے والے جج کی سیاسی وابستگی واضح ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عامر میر کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو کیس سے بری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کو نظر اندازکیا، جج صاحب کا سوشل میڈیا پیج سیاسی وابستگی کا اہم ترین ثبوت ہے، پرویز الٰہی کیس کا فیصلہ عدالتی معیار پر سوالیہ نشان ہے، حکومت اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے، انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی وابستگی والا جج ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے کیسز کے فیصلے دے رہا ہے، یہ جج پہلے بھی 5 مقدمات میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ریلیف دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں