پی آئی اے نے سیاحت کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سیاحوں کی سہولت کیلئے کراچی سے اسکردو کیلئے پروزایں چلانے کا اعلان کردیا۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پی آئی اے نے سیاحوں کی سہولت کیلئے کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروزایں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے 4 جون سے کراچی سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ کراچی سے اسکردو کیلئے اے320 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔ کراچی سے اسکردو کیلئے روٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب منیجر پتریاٹہ چیئرلفٹ اعجاز احمد بٹ نے کہا ہے کہ نیومری پتریاٹہ چیئرلفٹ اور گرد و نواح میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے جسکی وجہ؂ سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سیاح موسم کی رنگینی سے پوری؂ طرح لطف اندوز ہو رہی ہیں۔منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ کی انتظامیہ شیخ منیر،محمد عباس،اورمحمد اشرف آنے والے سیاحوں کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئکار لا کر بہترین مہمان نوازی کے لئے کوشاں ہیں -انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب اور ٹی ڈی سی پی کی منیجمنٹ کی کاوش کے باعث مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پتریاٹہ چیئرلفٹ کی انتظامیہ آنے والے سیاحوں کیلیے تمام ترسہو لیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔سیاحوں کو مری کے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔اسی طرح ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان اور ناران میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سیاحوں کو سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہمی کے حوالہ سے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا سیاحتی مقامات کاغان، ناران اور ملحقہ پولیس چوکیات اور پولیس پٹرولنگ پوسٹوں کا دورہ کیا، ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام بھی تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close