ایک اور بڑی سیاسی شخصیت نے جہانگیر ترین کیساتھ ہاتھ ملا لیا

لاہور(پی این آئی) ایک اور بڑی سیاسی شخصیت نے جہانگیر ترین کیساتھ ہاتھ ملا لیا۔۔ سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیرسید سعید الحسن نے جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کااعلان کر دیا۔

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پرسید سعید الحسن نے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری بھی موجود تھے ،پیرسید سعید الحسن نے جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کااعلان کردیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پیر سیدسعیدالحسن نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیاتھا،سیدسعید الحسن کا تعلق نارووال سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close