عمران خان کا کیا انجام ہونیوالا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور (پی این آئی ) سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا ؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔ اپنے بلاگ میں حامد میر نے لکھا کہ “عمران خان کے دور حکومت میں ایک فوجی عدالت سے سز ا پانے والے سویلین کا نام ادریس خٹک ہے جو آج بھی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہے۔

ادریس خٹک کی کہانی کے ساتھ کئی اور کہانیاں جڑی ہوئی ہیں۔ اب تو عمران خان اور ان کے کئی ساتھیوں کی کہانیاں بھی ادریس خٹک کی کہانی کے ساتھ جڑنے والی ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے کئی دیگر وابستگان کے خلاف بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان ہو چکا ہے۔آج بہت سے لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ کیا ہوگا؟ یہ سوال پوچھنے والوں کو چاہیے کہ پتہ کریں ادریس خٹک کے ساتھ کیا ہوا؟جواب مل جائے گا”۔حامد میر نے مزید لکھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیر اعظم عمران خان کو بار بار خط لکھے کہ ایک جمہوری حکومت کے دور میں سویلینز پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانا درست نہیں لیکن عمران خان نے سنی ان سنی کر دی۔ اب عمران خان پر بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا کاش کہ عمران خان بطور وزیر اعظم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پوچھتے کہ پاکستان اور برطانیہ میں کون سی جنگ چل رہی تھی اور برطانیہ کو جاسوسی کیلئے ادریس خٹک کو استعمال کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ادریس خٹک کی سزا پر عمران خان خاموش رہے اور اگر عمران خان کو بھی فوجی عدالت سے سزا مل گئی تو ان کے سیاسی مخالفین بہت خوش ہونگے۔ کل کو ان سیاسی مخالفین پر بھی ایسے ہی مقدمات چل سکتے ہیں اور عمران خان خوش ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close