محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جون،جولائی اوراگست 2023 میں ملک کے بیشتر مقامات پر ان3 ماہ کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

تاہم شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس سیزن کے اختتام پر بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بارشوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کے عمل میں تیزی آسکتی ہے جس کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہا ؤبڑھ سکتاہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ اس سیزن میں بارشیں کم ہونے اور درجہ حرارت زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ زرعی زمینوں میں نمی میں بھی کمی آسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لیے اضافی پانی کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں