فواد چوہدری کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟ بڑی سیاسی شخصیت کی حیران کن پیشنگوئی

کراچی (پی این آئی) حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے فواد چوہدری کے مستقبل کے بارے میں پیپلزپارٹی کےرہنما منقسم ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور اکثر خواب دیکھنے والے منظور وسان کہتے ہیں کہ فواد چوہدری پرانا جیالہ ہے ،وہ پیپلزپارٹی میں ہی آئےگا،فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہےگا۔ادھر ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے فواد چوہدری کچھ شرم اور حیاکا مظاہرہ کریں گے لیکن نہیں،فوادچوہدری نے کہا تھا کہ ملک کو آصف زرداری اور نوازشریف کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری اتنی بات کریں جتنی ان کی سیاسی ساکھ اور حیثیت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close