کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کی منصوبہ بندی کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 9 مئی کو شارع فیصل پر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کی منصوبہ بندی کرلی۔تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران 11 موٹرسائیکل 1 کار جلائی گئی تھی، متاثرہ کار اور موٹرسائیکل مالکان کو پورا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایسٹ پولیس کے تفتیشی حکام کوکیس مضبوط بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، ذرائع تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جو کیس کا مدعی بنے گا، معاوضہ بھی اسی کو ملے گا۔ایسٹ شعبہ تفتیش نے فہرستیں مرتب کرکے رابطے شروع کردیے، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ٹیپوسلطان اور فیروزآباد میں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق کس تھانے میں کتنے شہریوں نے رپورٹ درج کرائی ؟ اس حوالے سے تفصیل طلب کرلی ہے۔پولیس کو 11 موٹرسائیکلیں اور ایک کار جلنے کی اطلاع ملی، متاثرہ شہریوں کو درج مقدمات میں بطور گواہ شامل کیا جائے گا اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کوشہری عدالت کے روبرو شناخت کریں گے۔پولیس کو احکامات جاری کیے گیے ہیں کہ ملوث افراد کو ٹھوس ثبوت اور شہادتوں پر سزا کروائی جائے ، جس کے بعد پولیس نے 12 افراد کی فہرست بناکر اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں