اہم ملاقات کا امکان، جہانگیر ترین خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد(آئی این پی)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کی اسلام آباد میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت سے متعلق سیاسی رہنماوں سے مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیر باد کہنے والوں کی اکثریت جہانگیر ترین سے رابطے میں ہے۔سندھ کی 2 اہم شخصیات سمیت کئی افراد نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں، وہ آج کئی اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close