خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی گئی۔کورکمانڈر ہاؤس لاہور حملہ کیس کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کیلئے دائر درخواست خارج کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

 

 

 

 

مزید برآں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 8 نامزد ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائرکی گئی۔ عدالت نے نامزد 8ملزمان کوٹرائل کیلئے ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔جناح ہاؤس حملہ،مزید شرپسندوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث مزید 260 شر پسندوں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں،پولیس حکام نے کہا ہے کہ شر پسندوں کی لوکیشنز اور ویڈیوز سے نشاندہی کر کے فہرستیں تیار کی گئیں،واٹس ایپ کے ذریعے پارٹی قیادت کے حکم پر شرپسند جناح ہاؤس پہنچے تھے۔ پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں موجود شرپسندوں کی لوکیشنز اور ویڈیو حاصل کر لی گئیں،گرفتار شرپسندوں کے واٹس ایپ گروپ سے متحرک کارکنوں کی گرفتاری بھی شروع ہو چکی ہیں۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختو نخوا نے صوبے بھر کے ڈی پی اوز کو روپوش ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ایم پی ایز کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

 

 

 

کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور مشتاق غنی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس نے اسلام آباد میں فضل الٰہی کے فارم پر چھاپہ مارا اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی۔ سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کے کئی رہنما جیل میں قید ہیں، کچھ روپوش اور کئی پی ٹی آئی رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔ پارٹی چھوڑنے والوں میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عمران خان اسماعیل، علی زیدی اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں