عمران ریاض خان کا گھر والوں سے رابطہ بحال، کب تک واپسی ہوگی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی اور ولاگر نوراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کے حوالے سے اچھی خبر آئی ہے اور ا ن کا فیملی کیساتھ رابطہ بحال ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

 

اپنے ولاگ میں نور اللہ نے بتایا کہ ’ عمران ریاض کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اوراس میں بھی اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی فیملی سے ان کا رابطہ ہو گیا ہے، فیملی سے رابطہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کو تسلی ہو گئی ہے کوئی بات چیت چل پڑی ہے، ظاہر ہے وہ آپس میں بات کرتے ہیں کہ کیسے ہیں؟ کیا ہیں؟ ان کی اہلیہ سے یا جو بھی فیملی کے قریبی ممبر ز ہیں، اابتدائی طورپر انہی سے رابطہ ہوتا ہے۔ان کامزید کہناتھاکہ میں نے تین چار دن پہلے خبر دی تھی کہ عمران ریاض کی واپسی ہو رہی ہے اور میرا تو خیال تھا کہ گزشتہ ہفتے یا پھر اتوارتک ہوجائے گی لیکن اس میں تاخیر ہوچکی ہے،لیکن وہ منظر عام پر آ جائیں گے لیکن تھوڑا سا لیٹ ہو گیا ہے لیکن فیملی کیساتھ رابطے کی خبر سے مجھے تقویت ملی ، وہ میرے بتائے وقت سے تاخیر ہی سہی لیکن وہ خیر خیریت سے اپنے گھر پہنچ جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close