آندھی اور طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، دکی اور ہرنائی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

 

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ روز ملتان شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور 200 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close