مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شونٹھر ٹاپ سے استور گلگت کی حدود میں داخل ہونے والے 11 بکروال برفانی تودے کے نتیجے دب کر جاں بحق ہوگئے۔۔۔ 13 زخمیوں کو زندہ بچالیا گیا ۔۔۔ریسکیو آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔۔۔ برف میں دبی 3 لاشیں نکال لی گئیں ۔۔۔ 8 بکروالوں کی تلاش جاری ہے۔۔۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سانحہ شونٹھر کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔۔ ۔گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شونٹھر ٹاپ کے قریب گلگت بلتستان استور کی حدود میں گزشتہ روز برفانی تودہ گرنے کے باعث ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ جاری کردی۔۔
برفانی تودہ گرنے کا واقعہ رات 4 بجے پیش آیا۔۔۔برفانی تودے کی زد میں آنے والے گجر برادری کے افراد کشمیر سے استور کی طرف آرہے تھے۔۔۔ واقعے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے، واقعے میں جاں بحق 11 افراد میں سے 8 کی لاشیں نکال لی ہیں باقی کی تلاش جاری ہے،زخمی افراد میں سے 12 کی حالت نازک ہے۔۔۔ زخمی افراد کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال استور منتقل کردیا ہے۔۔۔ریسکیو آپریشن کے لئے FCNA کی ہیلی سروس حاصل کرلی گئی ہے۔۔۔ہیلی سے ریسکیو آپریشن موسم کی خرابی کے باعث شروع نہیں کیا جاسکا ہے، گلگت ،استور اور اسکردو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں