عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں ٹانگ کا کوئی فریکچر نہیں، کن کن ممنوعہ اشیا کے نمونے بھی پائے گئے؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی میڈیکل پورٹ میں ٹانگ میں کسی فریکچر کا کوئی ذکر نہیں آیا، موصوف 5، 6 ماہ بھاری پلستر پاؤں پر چڑھا کر پھرتے رہے، رپورٹ میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا، میڈیکل رپورٹ نے عمران خان کی ذہنی صحت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا میڈیکل کیا گیا، میڈیکل رپورٹ جمع ہونے سے پہلے ہی عمران خان کو رہا کردیا گیا تھا، رپورٹ کی چیدہ چیدہ چیزیں بتاؤں گا۔موصوف پانچ چھ ماہ بھاری پلستر پاؤں پر چڑھا کر پھرتے رہے جبکہ میڈیکل پورٹ میں کسی فریکچر کا کوئی ذکر نہیں ہے، یہ بتائیں اگر گوشت میں زیادہ سے زیادہ چوٹ آجائے تو کبھی کسی کو پلستر چڑھاتے دیکھا، وہ بھی پانچ چھ ماہ نہ اترے۔پانچ سے چھ ماہ میں تو چھت کا پلستر اترجاتا ہے۔ ان کی پیشاب کا ٹیسٹ بھی کیا گیا، جب تک پورا تناسب نہیں آجاتا تو رپورٹ شیئر نہیں کروں گا، لیکن ابتدائی رپورٹ کے مطابق شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال کیا ،عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی۔تیسری بات رپورٹ میں لکھی گئی کہ عمران خان کی ذہنی صحت پر بھی سوالیہ نشان ہے،پانچ سینئر ڈاکٹرز کے پینل نے لکھا کہ عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ کوکین، شراب اور پلستر کا ڈرامہ ایک طرف رکھیں ،لیکن ڈاکٹرز کا پینل کہتا کہ جب معائنہ کیا تو اس کی حرکات مشکوک اور عجیب تھیں، ایک تندرست بندے کی اس طرح کی حرکات نہیں ہوتی۔

جب یہ وزیراعظم تھا کہ اس کی حرکات عام آدمی کی نہیں، اس کو میوزیم میں رکھو اس طرح کی دوسری چیز نہیں ملے گی۔ یہ تو جب سے حکومت سے نکالا گیا لوگوں کو تبلیغ کررہا تھا، جس کا نتیجہ بعد میں سب نے دیکھ لیا۔اس شخص نے سیاسی برداشت اور اخلاقیات کو تباہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں