9 مئی کے واقعات کی مذمت، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے عظمت شہداء کنونشن کا انعقاد

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے 9مئی کے واقعات کی مذمت اور شہداء کی فیملیز کے ساتھ یکجہتی کیلئے عظمت شہداء کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں مسلح افواج، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، کنونشن کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے، عظمت شہداء کنونشن میں ملک بھر سے شہداء کی فیملیز، وفاقی وزرائ، سول سوسائٹی اور سفراء نے شرکت کی۔

تقریب میں 9مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور اس دن کی مناسبت سے خصوصی ویڈیوز پیش کی گئیں۔ تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے شہداء کو سلام پیش کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور ایک شہید کی ماں سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ تقریب میں وزیراعظم نے شہداء کی فیملیز کو ہر وقت کے ساتھ رہنے کا یقین دلایا۔ تقریب میں چاروں صوبوں کے گورنرز نے بھی شرکت کی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close