اسد عمر بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، اعلان کب کریں گے؟ بڑاد عویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی نے “باوثوق ذرائع” کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جس کا باضابطہ اعلان وہ کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کریں گے۔

وہ کچھ دیر میں پریس کانفرنس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر پہلے اسد عمر کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ اسد عمر رہائی کے بعد گیٹ نمبر ایک سے پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ اس پر اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم بالکل نہیں کریں گے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی کچھ ٹویٹس ہیں انہیں ڈیلیٹ کریں اور جو بیان حلفی عدالت میں جمع کروا رہے ہیں اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے، اسد عمر کا سیاسی کیریئر بھی داؤ پر ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close