شدید دباؤ کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں، مسرت چیمہ کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دباؤ کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

 

 

 

 

مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اُن پر پارٹی چھوڑنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم وہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں، عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں اور پارٹی کا ساتھ نبھاؤں گی جبکہ جمشید اقبال چیمہ جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان خود کریں گے اور خود ہی مؤقف دیں گے۔ایکسپریس نیوز نے مسرت جمشید چیمہ کے فیملی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو علیحدہ بیرکوں میں رکھا گیا ہے جبکہ دونوں کو ملاقات بھی نہیں کرنے دی جارہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم مسرت جمشید چیمہ نے وکیل کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close