اہم پی ٹی آئی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی ایک اور وکٹ گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت سے سابق رکن قومی اسمبلی قطب فرید کوریجہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔قطب فرید کوریجہ نے شمولیت کا اعلان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کے بعد کیا۔سابق رکن قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ قومی ادارے کے خلاف چلنے والی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتا،پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے بغاوت نہیں کرسکتا ۔یاد رہے کہ قطب فرید کوریجہ کچھ عرصہ قبل ہی پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close