عمران خان کیخلاف پریس کانفرنسز کروانے کے پیچھے صدر مملکت عارف علوی نکلے؟ سنگین الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا ہے مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔

پارٹی رہنماؤں کو تحریک انصاف چھوڑنے کی شہہ ایوان صدر سے دی جارہی ہے، پارٹی چھوڑنے والے لوگ پہلے صدر مملکت سے ملاقات کرتے ہیں، عارف علوی اپنی سیاست بچانے کے لیے تھپکی دیتے ہیں اورکہتے ہیں کہ جاؤ عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرو۔دوسری جانب ایوان صدرنے اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کی ہے، ایوان صدر کے مطابق صدر عارف علوی نے صرف مصالحتی کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close