حکومت نے 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) یوم تکریم شہدا پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دے دی۔ کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منایا جائے گا۔ اس دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہرپاکستانی کا فخرہے۔ اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہداء پر سلامی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جی ایچ کیو، ائیر اور نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جب کہ صوبائی دارالخلافہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پربھی تقریبات ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں