اسلا م آباد(پی این آئی)ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے اضافے سے 308 روپے ہوگیا ہے۔
جنوبی ایشیا میں 90 کی دہائی کی سب سے مضبوط کرنسی پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے کمزور کرنسی بن گیا۔ماہرین کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سری لنکن روپے میں بہتری آئی ہے جب کہ پاکستانی روپے میں بھی بہتری کا امکان موجود ہے۔ادھر بھارت میں ایک ڈالر 83 بھارتی روپے، بنگلادیش میں107 ٹکے، افغانستان میں 87 افغانی، نیپال میں 132 نیپالی روپے اوربھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلترم کا ہے۔جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی روپے کو مات دے دی، ایک امریکی ڈالر 304 سری لنکن روپے اور 305 پاکستانی روپے کا ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں