اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان وہ جلد کریں گی۔نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرچکی ہیں وہ کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی اور پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجوہات سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں